انکروچمنٹ آفیسر کی قیادت میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن درجنوں پیشہ بھر بھکاری علاقہ بدر

0
404

پیرمحل(نامہ نگار) میونسپل کمیٹی عملہ کا طاہر مجید انکروچمنٹ آفیسر کی قیادت میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن درجنوں پیشہ بھر بھکاری علاقہ بدر کردیے تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی چیئرمین چوہدری خالد سردار کی قیادت میں میونسپل کمیٹی ایوان کی طرف انسداد گداگران ایکٹ کی قراداد پاس ہونے پر میونسپل کمیٹی عملہ انکروچمنٹ انسپکٹر طاہر مجید انفورسمنٹ انسپکٹرمحمد اکرم مجاہد کی قیادت میں بابا عدنان ساغر ،رضوان نقشبندی نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے درجنوں پیشہ ور بھکاریوں کو پکڑکر علاقہ بدر کیا اور شہریوں سے اپیل کی کہ پیشہ ورگداگروں کے انسداد کے لیے میونسپل کمیٹی عملہ سے تعاون کریں پیشہ ورگداگروں کی حوصلہ افزائی کی بجائے حوصلہ شکنی کریں تاکہ انسداد گداگران مہم کامیاب ہوسکے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں