شراب فروش گرفتار شراب کبوتر بازی سے منع کرنے پر دکاندار کو تشددکانشانہ

0
563

پیرمحل(نامہ نگار)شراب فروش گرفتار شراب برآمد مقدمہ درج محمد رمضان سب انسپکٹر نے چک نمبر771گ ب میں چھاپہ مارکر شراب فروش محمد عمران کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے شراب 30لٹر برآمد کرکے زیر دفعہ 3/4ت پ تھانہ اروتی میں مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل(نامہ نگار)دکان پر سیکورٹی انتظامات نہ کرنے پر دکاندار کے خلاف سیکورٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج شوکت علی جاوید سب انسپکٹر تھانہ صدر پیرمحل نے دوران چیکنگ آصف منیر کی سویٹ شاپ اللہ والا چوک کو چیک کیا جس پر سیکورٹی کیمرے اور سیکورٹی گارڈ نہ ہونے پر اور سیکورٹی کے انتظامات نہ کرنے پر زیر دفعہ 14دی پنجاب سیکورٹی ایکٹ کے تحت دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل(نامہ نگار)دکان کے سامنے کبوتر بازی کرنے سے منع کرنے کا رنج کبوتر بازوں نے دکاندار کو تشددکانشانہ بناڈالا مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر744گ ب کے رہائشی محمد ارشاد دکاندار کو کبوتر بازوںنے دکان میں داخل ہوکر تشدد کانشانہ بنایا دکا ن میں بند کرکے حبس بے جا میں رکھا وجہ عناد دکاندار محمد ارشاد نے کبوتر بازوں کو اپنی دکان کے آگے کبوتر بازی سے منع کیا تھا ، تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 337F1/a1/L2ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل(نامہ نگار) موٹرسائیکل رکشہ پر اونچی آواز میں ٹیپ ریکارڈ چلاکرفحش گانے چلاتے ہوئے رکشہ ڈرائیور گرفتار مقدمہ درج ساجد رضا پٹرولنگ پولیس آفیسر نے دوران گشت موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیور شبیر کو موٹرسائیکل رکشہ پر اونچی آواز میں گانے لگاکر ایمپلی فائر ایکٹ کی خلا ورزی کرنے پر گرفتار کرکے زیر دفعہ 6PSSRت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں