ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹوبہ نجیب الرحمان کے حکم پر ٹوبہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

0
1007

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹوبہ نجیب الرحمان کے حکم پر ٹوبہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری
05ملزمان گرفتار،50لیٹر شراب،1کلو 738گرام چرس،1رائفل 244بور،1پسٹل30بورمعہ گولیاں برآمد مقدمات درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔
صدرسرکل ٹوبہ ۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ آصف علی شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ انسپکٹر خادم حسین معہ محمد عامر ایس آئی و ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ندیم کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 350گرام چرس برآمد ہوئی۔
اسی طرح ایس ایچ او تھانہ چٹیانہ انسپکٹر ممتاز حسین معہ محمد زوار اے ایس آئی و ملازمان پولیس نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم شہباز کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 20لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
سرکل گوجرہ ۔ ڈی ایس پی گوجرہ وقار احمد کی سر براہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ عبد الغفار ایس آئی معہ عمر دراز اے ایس آئی و ملازمان پولیس نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے بدنا م زمانہ منشیات فروش ملزم ثاقب کو قابو کیا جس کے قبضہ سے1کلو388 گرام چر س برآمد ہوئی ۔
تھانہ سٹی گوجرہ سے نواز اے ایس آئی معہ ملازمان پولیس نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم احسن کو اسلحہ کی نمائش کرتے رنگے ہاتھوں قابو کیا جس کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز رائفل244بور ،1پسٹل30بور معہ گولیاں برآمد ہوئے۔
اسی طرح تھانہ اروتی سے رمضان ایس آئی ومعہ ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عمران کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 30لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ گرفتار تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں