ہوم انٹرنیشنل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم اور بربریت کے خلاف 27 اکتوبر بلیک...

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم اور بربریت کے خلاف 27 اکتوبر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ریلی

0

حکومت پنجاب کی ہدایت پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم اور بربریت کے خلاف 27 اکتوبر بلیک ڈے کے طور پر منانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔جس کی قیادت مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق اورڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کی ۔ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومدثر احمد بخاری،اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر ،ضلعی چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل خاور شیر خاں گادھی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالشکور ، ضلعی چیئرمین ٹیوٹا سہیل عباس ٹیپو، ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سہیل غنی،ضلعی چیئرمین ایگریکلچر ٹاسک فورس میاں امتیاز احمد،وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی سعید الرحمان،عبدالباسط ایڈووکیٹ،میاں اکرم ، حفیظ الرحمن ،سرکاری افسران،سول سوسائٹی،میڈیا نمائندگان سمیت شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق اور ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر قیادت ریلی میونسپل کمیٹی سے شروع ہو کر کلمہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میںشرکاءریلی نے سیاہ پٹیاں باندھ کر بھارت کیخلاف احتجاج ریکارڈ کروایا،شرکائے ریلی نے کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے، شرکاءریلی نے بھارت کیخلاف اور کشمیری بھائیوں کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ اس موقع پرمرکزی نائب صدر پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق نے اپنے خطاب میں کہا کہ پوری پاکستانی قوم جدوجہد آزادی کشمیر میں اپنے مظلوم بھائیوں کیساتھ ہے۔وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے شرکاءریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر خطہ کے بغیر پاکستان ادھورا ہے۔ بھارتی فوج کشمیریوں پر ظلم بند کرے اور اس حوالہ سے عالمی برداری کشمیریوں کی آزادی کےلئے بھرپور حمایت کرے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہماری نوجوانوں کی قیادت کشمیر ی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں۔ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گی۔اس موقع پر دیگر نے بھی کہا کہ کشمیری بھائیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بھر پور حمایت کی۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version