ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مرحبا نعمت نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے بہبود آبادی کے اجلاس کی صدارت کی

0
1747

 ٰ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مرحبا نعمت نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے بہبود آبادی کے اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن چوہدری نعیم،محکمہ تعلیم ،انفارمیشن،علماءسمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔سٹرکٹ آفیسر پاپولیشن چوہدری نعیم نے محکمانہ سروسز اور کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ کے دوران بتایا کہ محکمہ بہبود آبادی ضلع بھر میںآبادی کنٹرول کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام شہریوں کو بڑھتی ہوئی آبادی کے نقصانات بارے آگاہی دینے سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کے بہت مثبت نتائج آرہے ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مرحبا نعمت نے کہا کہ آبادی کنٹرول کرنے کے لئے محکمے کو تیز ترین اقدامات کرنے ہوں گے کیونکہ ملک کی ترقی کے لئے آبادی اور وسائل کے درمیان توازن پیدا کرنابہت ضروری ہے۔آبادی میں اضافے کی وجہ سے ملک کو معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اور خطرناک وباﺅں کا سامنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی ہمارے وسائل کوتیزی سے ختم کر رہی ہے۔ اس ضمن میں علمائے کرام اپنے خطبات میں آبادی کو کنٹرول کرنے کے حوالہ سے پیغامات لوگوں تک پہنچائیں تاکہ ہم اپنے وسائل میں رہتے ہوئے بچوں کی بہتر کفالت کرسکیں۔معاشرے کا ہرفرد بہبود آبادی کے حوالہ سے اپنا فعال کردار ادا کرے کیونکہ آبادی کوکنٹرول کرنے سے ہمارے بچوں کا مستقبل روشن ہوگا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مرحبا نعمت نے محکمہ بہبود آبادی کو کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ فلاحی مراکز پر ڈاکٹروں و عملہ کی حاضریاں یقینی بنائی جائیں آگاہی مہم میں علماءکرام کی شمولیت بھی یقینی بنائی جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں