ہوم پاکستان روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے آگاہی کے حوالہ سے ٹریفک سٹاف...

روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے آگاہی کے حوالہ سے ٹریفک سٹاف ٹوبہ کا موٹر وے پولیس کے ہمراہ رکشہ ڈرائیورز کے لیے لیکچر کا اہتمام

0

روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے آگاہی کے حوالہ سے ٹریفک سٹاف ٹوبہ کا موٹر وے پولیس کے ہمراہ رکشہ ڈرائیورز کے لیے لیکچر کا اہتمام

گوجرہ روڈ پر ہونے والے حالیہ ٹریفک حادثے کے پیش نظر جس میں سکول کے معصوم بچے جانبحق ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان کے حکم پر ڈی ایس پی ٹریفک عظمت کامران نے ٹریفک سٹاف اور موٹر وے انسٹرکٹر انسپکٹر رانا عرفان کے ہمراہ روڈ سیفٹی اورٹریفک قوانین سے آگاہی کے متعلق چنگ چی رکشہ ڈرائیورز کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں لیکچر کا اہتمام کیا۔
موٹر وے انسٹرکٹر انسپکٹر راناعرفان نے رکشہ ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین بارے آگاہی دی اس کے ساتھ ساتھ دوران ڈرائیونگ حادثات سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر بارے آگاہ کیا انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام رکشہ ڈرائیورز آئندہ آنے والے دھند کے دنوں میں احتیاط سے ڈرائیونگ کریں ہائی وے پر سفر کرنے سے اجتناب کریں۔ دوران ڈرائیونگ موبائل فون ہرگز استعمال نہ کریں سڑک پر اپنی لین میں رکشہ چلائیں اور خاص طور پر بچوں کو سکول لے جانے والے ڈرائیورز رکشہ آہستہ چلائیں اوردوسری گاڑیوں سے مناسب فاصلہ پر رکھیں۔
دوران لیکچرڈی ایس پی ٹریفک عظمت کامران نے رکشہ ڈرائیورزیونین کے عہدیداران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کم عمر ڈرائیورز رکشہ چلانے سے اجتناب کریں،رکشہ میں متعینہ تعداد میں سواریاں سوار کی جائیں، اونچی آواز میں میوزک چلانے سے بھی اجتناب کیا جائے،تمام ڈرائیورز چھوٹے بچوں کے ہمراہ احتیاط سے رکشہ چلائیں،غلط اوور ٹیک نہ کریں اور نہ ہی غلط یو ٹرن لیا جائے، ہمیشہ تیز رفتاری سے اجتناب کرتے ہوئے ذمہ داری سے رکشہ چلایا جائے۔
آخر میں ڈی ایس پی ٹریفک نے کہا کہ سکول جانے والے چھوٹے بچے آپکے پاس والدین کی ا مانت ہوتے ہیں ان بچوں کو بحفاظت گھر سے سکول اور سکول سے گھر پہنچانا آپکی ذمہ داری ہے۔اپنی ذمہ داری کو پوری احتیاط،توجہ اور ایمانتداری سے نبھائیں۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version