غلام مرتضیٰ رانا اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی صدارت میںمحکمہ ہائی وے, ریسکیو 1122, ٹریفک پولیس، میونسپل کمیٹی، خدمتِ خلق سوسائٹی کا مشترکہ اجلاس

0
908

پیرمحل ( نامہ نگار ) غلام مرتضیٰ رانا اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی صدارت میںمحکمہ ہائی وے, ریسکیو 1122, ٹریفک پولیس، میونسپل کمیٹی، خدمتِ خلق سوسائٹی کا مشترکہ اجلاس تحصیل آفس پیرمحل میں منعقد کیاگیا جس میں محکمہ جات کے مجاز نمائندگان نے شرکت کی اجلاس میں غلام مرتضیٰ رانا اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل آئے روز پیش آنے والے حادثات سے عوام کے بچائو کے لیے محکمہ ریلوے کو ریلوے پھاٹک کے ایریا میں بقایا ترقیاتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کا کہا محکمہ ہائی وے کوجلد ازجلد انٹر سٹی روڈ کو ملانے والی مرکزی سڑکوں کی ری ڈیزائننگ کرنے کی ہدایت کی میونسپل کمیٹی پیرمحل افسران عملہ کو رجانہ روڈ سے فوری طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت ٹریفک پولیس اہلکاروں کو رجانہ روڈ پر ٹریفک کے بہا ئوکو کنٹرول کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی عنقریب حادثات کی روک تھام کے لیے عوام میں آگاہی پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر نے خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے ویلفیئر کاموں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں