ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

0
353

ٹوبہ پولیس کی گزشتہ3دنوں میں اسلحہ ،منشیات اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں
9جواریوں اور5منشیات فروشوں سمیت22ملزمان گرفتار،7کلو 990گرام چرس،30لیٹر شراب،2پسٹل30بور اور جواء پر لگی رقم برآمدمقدمات درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔
سرکل ٹوبہ ۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ و ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم شفاقت عرف شاکا کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے2کلو 740گرام چرس برآمد ہوئی ۔دوسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے پرچی جواء کا کاروبار کرنے والے ملزم انوارکو قابو کیا جس کے قبضہ سے جواء کی پرچیاں،چٹھہ ہائے،رسید بک ،موبائل فون اور جواء کی رقم برآمد ہوئی۔
ایس ایچ او تھانہ رجانہ و ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 3 کس مردوں اور3کس عورتوں کو فحاشی کے اڈا پر فحش حرکات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں قابو کیا َ۔اسی طرح تھانہ چٹیانہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 6 کس ملزمان محسن ،حارث اور حمزہ وغیرہ کو سنوکر پر جواء کھیلتے رنگے ہاتھوں قابو کیا جن کے قبضہ سے جواء پر لگی رقم1700روپے برآمد ہوئی ۔
سرکل کمالیہ ۔ڈی ایس پی کمالیہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ اروتی و ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم عارف کو قابو کیا جس کے قبضہ سے2کلو 150گرام چرس برآمد ہوئی ۔دوسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے دوران گشت مشکوک پا کر ملزم قیصرکو چیک کیا جس کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل30بور معہ گولیاں برآمد ہوا۔اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ و ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے2جواریوںاحمد اور راحیل کو پرچی جواء کا کاروبار کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جن کے قبضہ سے جواء کی پرچیاں،چٹھہ ہائے،رسید بک ،3موبائل فون اور جواء کی رقم 4640 برآمد ہوئی۔دوسری کاروائی میںکمالیہ پولیس نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم جمیل منشیات فروخت کرتے رنگے ہاتھوں قابو کیا جس کے قبضہ سے 1100گرام چرس برآمد ہوئی۔
سرکل گوجرہ ۔اسی طرح ڈی ایس پی گوجرہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ و ملازمان پولیس نے دروان گشت کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم علی رضا عرف جنوں کو قابو کیا جس کے قبضہ سے2کلو چرس برآمد ہوئی ۔ دوسر ی کاروائی میں پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عابدکے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمد کیا۔ تھانہ صدر گوجرہ میں پولیس ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم اکمل کو قابو کیا جس کے قبضہ سے30لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں