پیرمحل ( نامہ نگار ) آل پاکستان پرائیوٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن تحصیل پیرمحل کے عہدیداروں کا چنائو تحصیل صدر غلام نبی طارق چیئرمین اقبال تھہیم منتخب تفصیل کے مطابق
آل پاکستان پرائیوٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن تحصیل پیرمحل کی جنرل باڈی کا اجلاس تحصیل صدر غلام نبی طارق کی زیر قیادت میں فاران کالج بوائز کیمپس میں منعقدہو ا جنرل سیکرٹری رانا محمد صابر نے اجلاس میںچار نکاتی ایجنڈہ پیش کیا سوشل سیکورٹی کے معاملات ،سنگل نیشنل کریکولم ای لیسنس اور سکول رجسٹریشن قواعد و ضوابط پر مشتمل مسود ہ چاروں نکات پر تحصیل صدر غلام نبی طار ق نے اداروں کے سربراہان کو بریفینگ دی تمام شرکا سے رائے لی گی اور باہمی اتفاق سے سوشل سیکورٹی کے معاملات پر چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو سوشل سیکورٹی کے معاملات کو حل کرے گی سنگل نیشنل کریکولم کے مطابق بکس پڑھانے پر اتفاق کیا گیا رجسٹریشن اور ای لیسنس کے معاملات پر تحصیل پیر محل سے محمدنوید نے بلا معاوضہ اپنی خدمات دینے کا اعلان کیا اور تحصیل پیر محل میں محمد نوید کو رجسٹریشن کے معاملات کے لیے نامزد کیا گیا عبوری کابینہ کو تحلیل کر کے نیا الیکشن کروایا گیا۔جس کے مطابق چیئرمین اقبال تھہیم، صدرغلام نبی طارق صاحب سینئر نائب صدراحمد مغل ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری رانا محمد صابر ، فنانس سیکرٹری شہزاد اطہر، انفارمیشن سیکرٹری امان الحق ، تحصیل ایگزیکٹو ممبران اختر شیراز ،ساجد صاحب نوید ، خالد محمود ، ڈاکٹر رمضان ، عبدالرازاق، ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو ممبر ان اقبال تھیم ، غلام نبی طارق، رانا محمد صابر ، احمد مغل ایڈوکیٹ ، ندیم صاحب، حافظ امان الحق، لیگل ایڈوائزرصغیراللہ کو منتخب کیا گیاتمام ممبرز کو باقاعدہ ووٹنگ کے ذریعے چنائو کیا گیا تمام نومنتخب عہدیداران نے تعلیم کے فروغ اور اداروں کی بہتری کے لیے کام کرنے کا عزم کیا