گندم کی پیداوار بڑھانے کے لئے نجی میرج ہال میں تقریب کا انعقادتقریب میں زرعی ماہرین افسران محکمہ زراعت اور زمینداروں کی کثیر تعداد میں شرکت کی

0
710

پیرمحل(نامہ نگار ) گندم کی پیداوار بڑھانے کے لئے نجی میرج ہال میں تقریب کا انعقادتقریب میں زرعی ماہرین افسران محکمہ زراعت اور زمینداروں کی کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کا انعقاد ایف ایف سی کمپنی کی جانب سے کیا گیا زمینداروں کوگندم کی پیداوار بڑھانے کے لئے ہدایات دی گئیں گندم کو وقت پر کاشت کے فوائد سے آگاہی دی گئی تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد آصف اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری محمد اکرم نے خطاب کرتے ہوئے حکومتی اقدامات بارے آگاہی دی : تقریب سے سیلز ہیڈ فیصل آباد قمر الزماں ہیڈ فارم ایڈوائزری لیاقت علی سروسز آفیسر حسن حبیب سمیت دیگران نے بھی خطاب کیا گندم پیداوار بڑھانے کے لئے زمینداروں نے فوجی فرٹیلائزرز کمپنی کے اقدام کو سراہا اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے زمینداروں کے سوالات کے جوابات بھی دیئے زمینداروں کو حکومتی سبڈی حاصل کرنے اور کسان کارڈ بارے بھی آگاہی دی گئی حکومت 54زرعی آلات پر سبسڈی دے رہی ہے دھان کی باقیات جلانے پر پابندی عائد ہی جس پر عملدرآمد کروایا جا رہا ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں