ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان کی روڈ حادثہ میں جان بحق ہونے والی لیڈی کانسٹیبل سعدیہ یوسف کے گھر آمد اہل خانہ سے اظہار تعزیت

0
1065

پیرمحل(نامہ نگار ) ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان کی روڈ حادثہ میں جان بحق ہونے والی لیڈی کانسٹیبل سعدیہ یوسف کے گھر آمد اہل خانہ سے اظہار تعزیت اورمرحومہ کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان نے سڑک کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والی ہائوسنگ کالونی پیر محل کی رہائشی لیڈی کا نسٹیبل سعدیہ یوسف کے گھرجا کر اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ سعدیہ انتہائی خوش اخلاق اور فرض شناس پولیس آفیسر تھیں مرحومہ کی محکمہ پولیس کے لیے کی گئی خدمت کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی ان کی کمی کو پورا کیا جا سکتاہے انہوں نے کہا کہ ٹوبہ پولیس لواحقین کے غم میں برابر شریک ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں