حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید اور سیکرٹری گڈ گورننس بریگیڈئیر ریٹارڈ( ستارہ امتیاز) میاںجاوید اکرم کی زیر صدارت اجلاس

0
780

ٹوبہ ٹیک سنگھ 🙁 )حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید اور سیکرٹری گڈ گورننس بریگیڈئیر ریٹارڈ( ستارہ امتیاز) میاںجاوید اکرم کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میںضلع بھر کے سرکاری اداروں میں سروس ڈیلیوری کی بہتری کے لئے اقدامات کرنے کے حوالے سے محکموں کو ہدایات جاری کی گیں ، اجلاس میں چیف آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ، چیف آفیسر ایجوکیشن محمد سہیل اصغر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن شریف احرار، ایکشین بلڈنگ اعجاز احمد،تحصیلوں کے سیکرٹری گڈ گورننس محمد وقاص مہوٹہ ایڈوو کیٹ ، راجہ کامران ایڈووکیٹ،آصف کاٹھیا،محکمہ زراعت،لائیو سٹاک و دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید اور ضلعی سیکرٹری گڈ گورننس جاوید اکرم نے بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹروں و عملہ کی حاضریاں یقینی بنانے اور تعلیمی اداروں میں وزیر اعلیٰ روڈ میپ برائے تعلیم کے انڈیکیٹرز پر عمل کو یقینی بنا نے بارے بات چیت کی تاکہ طلبا و طالبات کو بہترین تعلیم کے علاوہ ماحول میں مزید بہتر ی لائی جاسکے،اسکے علاوہ محکمہ لائیو سٹاک اور محکمہ زراعت ، محکمہ بلڈنگ کی کارکردگی بارے بریفنگ دی گئی ،انہوں نے کہا کہ اداروں میں سروس ڈیلیوری کی بہتری پنجاب حکومت کی اولین ترجیج ہے تاکہ عوام الناس کی دہلیز پر حکومتی سمرات پہنچائے جائیں ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں