ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے ڈسٹرکٹ پرائس ا سسمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہرگزبراداشت نہیں کریں گے۔

0
840

ٹوبہ ٹیک سنگھ 🙁 )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے ڈسٹرکٹ پرائس ا سسمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہرگزبراداشت نہیں کریں گے۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز ودیگر متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے سر انجام دیں روزانہ کی بنیاد پر سبزی و فروٹ منڈ یوں کے دور ے جاری رکھیں سبزیوں اور پھلوں کے ریٹ ،کوالٹی ،وزن اور وافر سٹاک سمیت نیلامی کے عمل کا تفصیلی جائز ہ لیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سبزی و فروٹ منڈی میںنیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ کے عمل سے قیمتیں برقرار ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ کسانوں کو براہ راست ان کی پیداوار کا معاوضہ ملے جبکہ مڈل مین کی حوصلہ شکنی ہو، تاجران قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ہمارا ساتھ دیں تو ہم اپنی عوام کو سستی اشیافراہم کر سکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ شہریوں کو معیاری و سستی اشیا ئے مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے جس کیلئے عوام الناس کے حق پر ڈاکہ اور اپنی مرضی کے ریٹ نہیں لینے دیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں