ہوم ملٹی میڈیا وڈیوز تھانہ صدر کمالیہ۔شہری کے بال اور داڑھی کاٹنے والا ملزم گرفتار

تھانہ صدر کمالیہ۔شہری کے بال اور داڑھی کاٹنے والا ملزم گرفتار

0

تھانہ صدر کمالیہ۔شہری کے بال اور داڑھی کاٹنے والا ملزم گرفتار
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ چاہ شفیع والا علاقہ تھانہ صدر کمالیہ میں جہانگیر نامی شخص نے اللہ دتہ ولد غلام نبی سکنہ چک نمبر710گ ب کے بال اور داڑھی قینچی کے ساتھ کاٹ دیے ہیں اور اس عمل کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی ہے۔ اس اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ صدر کمالیہ تمام وقوعہ ڈی پی او ٹوبہ کے نوٹس میں لا ئے۔
ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان نے فوری طور پر اندراج مقدمہ اور ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا جس پر مقدمہ نمبر578/21 بجرم337V/342/355ت پ تھانہ صدر کمالیہ میںدرج رجسٹر ہوا۔
ڈی ایس پی کمالیہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر کمالیہ معہ ملازمان پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے شہری کے بال اور داڑھی کاٹنے والے ملزم جہانگیر ولد خان محمد سکنہ چاہ شفیع والا کو گرفتار کیا جس نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا اللہ دتہ میرے پا س ڈیرہ پر کام کرتا تھاجو چند روز قبل کام چھوڑ کر گھر چلا گیا اسی رنجش کی بناء پر میں نے اللہ دتہ کو بلوا کر اس کے بال اور داڑھی کاٹ دی۔ملزم کے خلاف ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version