سیکرٹری ایجوکیشن حکومت پنجاب غلام فرید نے کہا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن ریڈ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے قومی جذبے، لگن اور محنت سے کام کرنا ہے

0
902

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )سیکرٹری ایجوکیشن حکومت پنجاب غلام فرید نے کہا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن ریڈ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے قومی جذبے، لگن اور محنت سے کام کرنا ہے تاکہ ہم مقررہ ٹارگٹس کو پورا کر سکیں اور کورونا وباء سے محفوظ رہ سکیں، کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے معاشرے میں آگاہی دینا اور مثبت سوچ کو پروان چڑھنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ کورونا ویکسین لگوائیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس میں کورونا ویکسی نیشن ریڈ مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرعمر جاوید، اے سی ایچ اڑ مرحبا نعمت،، سی ای او ڈاکٹر کاشف باجوہ،سی ای او ایجو کیشن اظہر سہیل سمیت متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے ضلع بھر میں گھر کی دہلیز پر ویکسینیشن کی مہم ریچ ایوری ڈور (RED)کے حوالے سے محکمہ ہیلتھ ٹیموں کی کارکردگی بارے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ویکسین لگانے کے لیے محکمہ ہیلتھ کی 242 ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ مہم کے دوران 5 لاکھ 52ہزار 5 سو94 شہریوں کو ویکسین لگانے کا ٹارگٹ مقرر ہے۔ محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر سو فیصد ٹارگٹ کے تحت شہریوں کو ریچ ایوری ڈور مہم کے تحت ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔سیکرٹری ایجوکیشن غلام فرید نے مزید کہا کہ کورونا ویکسی نیشن ریڈ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مائیکرو پلان پر عمل کیا جائے، حکومت کی ہدایت کے مطابق لوگوں کو کورونا ویکسی نیشن کی سہولت انکی دہلیز تک پہنچائی جائے جس کیلئے مختلف علاقوں میں جا کر کڈز اسٹیشنز بنا کر لوگوں کی ویکسی نیشن کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سکولوں، کالجز کے طلبا و طالبات کی ویکسی نیشن پر خصو صی توجہ دینی ہے تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنا سکیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرجاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن ریڈ مہم کے ٹارگٹس کو پورا کرنے کیلئے بہترین انداز سے کام جاری ہے، ٹارگٹس کو حاصل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، دیہی مراکز صحت اور بنیادی مراکز صحت کے آئی ایچ اوز کے زیر نگرانی ہر علاقے میں کورونا ویکسی نیشن ٹیمیں بھیجوائی جا رہی ہیں جن کو روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹس دیئے گئے ہیں اور انکی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جار ہا ہے۔ ٹارگٹس کو حاصل کرنے کہ معززین علاقہ کی معاونت لے کر کورونا ویکسی نیشن کو مزید تیز کیا گیاہے جس کی بدولت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کورونا ویکسی نیشن ریڈ مہم میں پنجاب بھر میں پانچوں نمبر پرہے ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سکولو ں، کالجز میں جا کر موبائل ٹیمیں کورونا ویکسی نیشن کر رہی ہیں ٹارگٹس کے حصول کیلئے بہترین طریقے سے کام جاری ہے۔سیکرٹری ایجوکیشن غلام فرید نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔بعدازاں سیکرٹری ایجوکیشن غلام فرید نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا وزٹ کیا اور وہاں پر کورونا ویکسی نیشن ریڈ مہم،علاج ومعالجہ سمیت صفائی ستھرائی بارے حکومتی سہولیات کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری ایجوکیشن غلام فریدنے مریضوں اور ان کے لواحقین سے حکومتی دستیاب سہولیات اور ادویات کی فری دستیابی متعلق معلوم کیا۔ سیکرٹری ایجوکیشن نے گورنمنٹ اسلامیہ سیکنڈری سکول کا بھی اچانک وزٹ کیا اس موقع پر سی ای اوایجوکیشن اظہر سہیل سمیت اساتذہ اورانتظامی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔سیکرٹری ایجوکیشن نے سکول میں تعلیمی وتدریسی اوردیگر انتظامی امورکا جائزہ لیا جبکہ اساتذہ اورسٹاف کی حاضری، کلاسز میں کورونا ایس او پیزپر عمل درآمد سمیت سکول کے واش رومز اورصفائی ستھرائی کے امور کو مزید موثر اور فعال بنانے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے طلباء کی تعلیمی قابلیت چیک کرنے کیلئے سوالات بھی کئے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں