ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا بارے جائزہ اجلاس م

0
875

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میںاسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر ،سٹرکٹ آفیسر انڈسٹری سمیت ضلع بھر کے مجسٹریٹس نے شرکت کی ۔اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے ڈپٹی کمشنر عمر جاویدکو بریفنگ دی گی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جاویدنے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں روزمرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش کی مقررہ قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں جائیں، اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بازاروں ، مارکیٹوں اور دیگرمقامات پر ریٹس چیک کریں اور ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے مزید کہا کہ تاجروں اور دکانداروں کی طرف سے خود ساختہ مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا تاہم متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر سبز منڈیوں ،مارکیٹوں اور بازاروں میں چھاپے مارکر صارفین کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع میں ناقص ،غیر معیاری اور مضر صحت اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈا?ن کو مزید تیز اورموثر بنائیں جبکہ پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے، عوام کو ریلیف فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے ضلعی انتظامیہ دن رات کوشاں ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں