نجا ب حکومت کی کسان دوست پالیسی کے تحت کسانوں اور کاشکاروں کا استحصال قابل قبول نہیں ڈپٹی کمشنر

0
925

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )پنجا ب حکومت کی کسان دوست پالیسی کے تحت کسانوں اور کاشکاروں کا استحصال قابل قبول نہیں ہے۔کسی بھی کھاد ڈیلر کو مرضی کا ریٹ وصول کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ کھاد ڈیلرز اپنی دکانوں کے سامنے مقررہ ریٹس کی لسٹوں کو نمایاں جگہ پر آویزاں کریں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے غلہ منڈی میں کھاد کے حکومتی مقررہ کردہ ریٹ پر فراہمی کوچیک کرنے کے حوالے سے وزٹ پر کہا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چوہدری اکرم بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے غلہ منڈی میںکھاد ڈیلرکی شاپس پر کھاد کی مقررہ نرخوں پر فروخت کا تفصیلی جائزہ لیا ، اور کسانوں سے کھاد کی فراہمی اور قیمتوں متعلق دریافت کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جاویدنے کہا کہ کسانوں اور کاشتکاروں کو مقررہ نرخون پر کھاد کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ متواتر کوشاں ہے۔ کاشتکاروں اور کسانوں کو گندم اور دیگر فصلوں کے لئے مارکیٹ میں کھادوں کی دستیابی اور مقررہ نرخون پر فروخت یقینی بنایا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کسانوں کے مفادات کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا گندم کی کاشت کے وقت مصنوعی قلت ناقابل برداشت ہے، گندم کی کاشت کے لیے معیاری کھادوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کھاد کمپنی نمائندگان، کھاد ڈیلرز سے مارکیٹ کمیٹی کے دفتر میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈیلرز کو ہدایات دی کہ ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزں کر یں اور نوٹیفائیڈ ریٹس پر کھاد کی فروخت یقینی بنائیں۔کھاد ذخیرہ کر نے، کھاد چھپاکر رکھنے اور زائد قیمتوں پر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے چک نمبر 286 ج ب کے گھر میں چھا کر رکھی گی کھاد کی بڑی مقدار کو تحویل میںلے کر مالک کے خلاف ایف ائی آر درج کروادی ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں