اظہار یکجہتی کے حوالے سے ریلوے روڈ سے اللہ والا چوک تک نکالی گئی ریلی کے شرکا کے ہاتھوں میں پلے کارڈز پکڑے ہوئے تھے

0
1583

پیرمحل ( نامہ نگار ) ممتازدولتانہ سابق ضلعی صدر ،تحصیل صدر پی ٹی آئی راناشفیق خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی ریلی اللہ چوک میں خطاب وزیراعظم پاکستان عمران خان کی احتجاجی کال پر کارکنان عہدیداران پی ٹی آئی ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ، محمد احسان ننھا سٹی صدر ،،عبدالجبار جٹ ،، سمیت دیگر نے ممتازدولتانہ سابق ضلعی صدر،، رانا محمد شفیق کی زیر قیادت عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے ریلی نکالی گئی ریلی ریلوے روڈ سے اللہ والا چوک تک نکالی گئی ریلی کے شرکا کے ہاتھوں میں پلے کارڈز پکڑے ہوئے تھے پلے کارڈز پر خان کل بھی آپکے ساتھ تھے اور آج بھی آپکے ساتھ ہیں کے نعرے درج تھیممتازدولتانہ سابق ضلعی صدر،اور رانا محمد شفیق نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں عمران خان کی احتجاجی کال پر ہم پر امن احتجاج کررہے ہیں، کپتان آخری بال پر کھیلنے والا کھلاڑی ہے ملک پاکستان میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پر امن احتجاج کی کال دی، اپوزیشن اپنے منفی پروپیگنڈا سے ملکی سالمیت اور عالمی ساکھ کو مجروح کرنے کی کوشش کی ، عمران خان کے ایجنڈے ملکی سالمیت کا تحفظ اور خودمختاری پاکستان پر قائم ہیں ملکی سا لمیت اور عزت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ملک کی آزاد خارجہ پالیسی کے حق میں ہیں عمران خان اسلامی جمہوریہ پاکستان کے بہترین لیڈر ثابت ہوئے ریلی کے شرکا نے پاکستان زندہ باد، عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے ریلی اللہ والا چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی پولیس نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کررکھے تھے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں