32.9 C
Pir Mahal
Thursday, March 28, 2024

تھانہ صدر ٹوبہ۔388ج ب میں واردات کے دوران دوکاندار کو قتل کرنے والے2 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )شمشاد علی ایس آئی معہ ملازمان پولیس تھانہ صدر ٹوبہ کے مقدمہ نمبر26/22 بجرم302/392ت پ میں گرفتار ملزمان1۔بلال ولد غلام قادر قوم بڈھیاڑ سکنہ118/12Lکسووال2۔شہباز ولد یوسف قوم مسلم شیخ سکنہ667/8گ ب پیر محل کو مقدمہ ہذا میں چھینی گئی رقم ، وقوعہ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور اسلحہ کی برآمدگی کے لیے اکال ولا بنگلہ لنک روڈ390ج ب پہنچے ۔
ملزمان نے بحراست پولیس جگہ کی نشاندہی کی پولیس ٹیم ابھی وقوعہ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور اسلحہ رپیٹر 12بور کی برآمدگی میں مصروف تھی کہ اسی اثنا ء میں2موٹر سائیکلوں پر سوار4/5اشخاص اسم و مسکن نا معلوم مسلح آتشیں اسلحہ آ گئے اور پولیس کو للکارا کہ ہمارے ساتھی ملزمان کو چھوڑ دو اور ساتھ ہی پولیس ٹیم پر جان لیوا فائرنگ شروع کر دی ۔ملزمان بلال اور شہباز ہتھکڑی سمیت بھاگ پڑے جو ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہو کر زمین پر گر گئے پولیس ٹیم نے بھی ملزمان کی حفاظت سیکورٹی اور حفاظت خود اختیاری کے تحت محتاط انداز میں جوابی ہوائی فائرنگ کی۔
وقوعہ کی اطلاع پا کر ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ سید آصف علی شاہ،ایس ایچ او تھانہ صدر ٹوبہ غلام عباس ایس آئی، ایس ایچ اوسٹی ٹوبہ انسپکٹر فریاد حسین معہ نفری و ایلیٹ فورس فوری موقع پر پہنچنے ۔ پولیس کی گاڑیاں دیکھ کر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے جانب ماجھی روڈ فرار ہو گئے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ انسپکٹر فریاد حسین معہ ملازمان پولیس نے ملزمان کا تعاقب جاری رکھا۔زخمی ملزمان بلال اور شہباز کو فوری طور پر حراست پولیس میں DHQہسپتال ٹوبہ پہنچایا گیا۔ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ زخمی ہونے والے ملزمان بلال اور شہباز نے کچھ عرصہ قبل چک نمبر 388ج ب علاقہ تھانہ صدر ٹوبہ میں کھاد ،سیمنٹ اور کریانہ کی دوکان پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے دوکاندا جہاں بخت کو نا حق قتل کر دیا تھا۔
ملزمان کا ریکارڈ چیک کرنے پر ملزمان انتہائی خطر ناک اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مقدمات نمبر 25/22،26/22،81/22،82/22 اور83/822سمیت پنجاب بھر کے مختلف اضلاع کو دوران ڈکیتی قتل، روڈ رابری ،راہزنی اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں مطلوب ہیں ۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

weather

Pir Mahal
overcast clouds
32.9 ° C
32.9 °
32.9 °
21 %
3.5kmh
100 %
Thu
32 °
Fri
37 °
Sat
34 °
Sun
33 °
Mon
34 °

Most Popular

Recent Comments

Translate »
error: Content is protected !!