حضرت خالد ظفر قدوائی چشتی عثمانی غریب نواز کا 18واں سالانہ عرس اختتام پذیر ہوگیا

0
940

پیرمحل ( نامہ نگار ) حضرت خالد ظفر قدوائی چشتی عثمانی غریب نواز کا 18واں سالانہ عرس اختتام پذیر ہوگیا پیرمحل میں روحانی بزرگ حضرت میاں سید خالد ظفر قدوائی چشتی عثمانی غریب نواز کے18ویں سالانہ عرس کی تقریبات تین دن جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو گئیں ملک بھر سے مرید یں اور زائرین ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوئے عرس کے پہلے روز محفل نعت میں ملک کے نامور نعت خوانوں نے گلہائے عقیدت پیش کئے نعت صوبائی وزیر اوقاف سید سعیدالحسن شاہ نے محفل نعت میں شرکت کرتے ہوئے تلاوت کلام پاک کے ساتھ نعت بھی پڑھی محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام عرس کی تقریبات چیئرمین اے آر وائی کیو ٹی وی حاجی عبدالرئوف کی سر پرستی میں منعقد کی گئیں جن میں وہ خصوصی شریک رہے عرس کے دوسرے روز مختلف قوالوں نے قوالی کے مختلف کلام پیش کئے عرس کے آخری روز مزار شریف کوحاجی عبدالرئوف پیر یوسف محمد حنیف سمیت دیگرشرکاء منتظمین عرق گلاب سے غسل دیاڈی جی اوقاف سید طاہر رضا نے بھی دربارعالیہ پر حاضری دیتے ہوئے چادرپیش کی عرس کے موقع پر ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں عرس کے دنوں میں خواجہ غریب نواز ٹرسٹ کی جانب سے خصوصی لنگر خانے کھولے گئے تھے علمائے کرام کا کہنا ہے کہ اولیا ء کرام کے مزارات رشدو ہدایت کا سرچشمہ ہیں لوگ رہتی دنیا تک ان مزارات سے فیض یاب ہوتے رہیں گے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں