ریسکیو 1122 پیرمحل نے سروس کی بہتری کے لئے گھروں کو پلس کوڈ لگانا شروع کر دیئے پلس کوڈ لگانے کا سلسلہ مثالی گائوں 667/8گ ب سے شروع کیا گیا

0
681

پیرمحل ( نامہ نگار ) ریسکیو 1122 پیرمحل نے سروس کی بہتری کے لئے گھروں کو پلس کوڈ لگانا شروع کر دیئے پلس کوڈ لگانے کا سلسلہ مثالی گائوں 667/8گ ب سے شروع کیا گیا صرف پلس کوڈ بتانے سے ریسکیو سروس گھر تک پہنچ جائے گی کوڈ پلس سے ریسکیو سروسز بروقت اور صیح جگہ تک خود بخود پہنچ جائیں گی ریسکیو1122جوانوں کی جانب سے گائوں کے نوجوانوں کو لائف سیونگ کی تربیت بھی دی گئی افسران کا کہنا ہے نوجوانوں کو تربیت کے بعد عملی طور پر مشق بھی کروائی گئی پاکستان میں زیادہ اموات دل بند ہونے اور زیادہ خون بہنے سے ہوتی ہیں ابتدائی تربیت سے بہت سی جانوں کو بچایا جاسکتا ہے ابتدائی طبی امداد کی تربیت ہر نوجوان کو حاصل کرکے اپنی اور اپنے اردگرد کے لوگوں کی جان بچانے کے لیے کردار اداکریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں