حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈی ایس پی فضل عباس کی تھانہ صدر پیرمحل میں کھلی کچہری

0
674

پیرمحل (نامہ نگار ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈی ایس پی فضل عباس کی تھانہ صدر پیرمحل میںکھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ڈی ایس پی نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے شہری علاقے میں جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں پولیس ہر وقت آپ کی خدمت کے لئے تیار ہے عوام کے مسائل کے لیے کوشاں ہے انصاف کی فوری فراہمی کے لیے ہمارے دروازے ہمہ وقت کھلے ہے ان خیالا ت کا اظہارفضل عباس ڈی ایس پی سرکل پیرمحل نے ہمراہ غلام شبیر بلوچ ایس ایچ او ، امداد اسلم چوکی انچارج بطور نما ئندہ ڈی پی او ٹوبہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی خصوصی ہدایت پر عوام والناس کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کیلئے تھانہ پیرمحل میں کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کسی بھی سائل کی شکایت کے ازالہ کے لیے ہمہ وقت دروازے کھلے ہیں عوامی مسائل کے حل کے لیے آئی جی کی ہدایات پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کررہے ہیں تاکہ عوام کے مسائل عوام میں حل کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اعتماد عوام میں بحال کرسکیں کھلی کچہری کا مقصد عوام والناس سے ساتھ براہ راست رابطہ استوار کرنا ہے تا کہ لوگوں کو اکٹھا کر کے ان کے مسائل سنے جائیں ان کے حل کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں اور عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جا سکے کھلی کچہری میں مقامی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ڈی ایس پی نے ایس ایچ او اور چوکی انچارج کو انصاف فراہمی کے لئے بروقت اقدامات کی ہدایات دیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں