ٹوبہ پولیس کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائیاں جاری

0
965

ٹوبہ پولیس کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائیاں جاری
7منشیات فروش گرفتار1کلو 120گرام ہیروئن،50لیٹر شراب،120گرام چرس اوراسلحہ ناجائز پسٹل30بور برآمدمقدمات درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان بگوی کے حکم پر ٹوبہ پولیس ضلع بھر میں منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔
منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ سید آصف علی شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ انسپکٹر فریاد حسین معہ ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 3کس ملزمان زاہد،سرفراز اور شبیر کو شراب کی خریدوفروخت کرتے رنگے ہاتھوں قابو کیا جن کے قبضہ سے30لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
اسی طرح ایس ایچ او تھانہ صدر ٹوبہ غلام عباس ایس آئی معہ ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم نذیر کو قابو کیا جس کے قبضہ سے1کلو 120گرام ہیروئن اور رقم بکری1360روپے برآمد ہوئی ۔دوسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے منشیات فروش ملزم بابر کو قابو کیا جس کے قبضہ سے120گرام چرس اور اسلحہ ناجائز پسٹل30بور معہ گولیاں برآمد ہوا۔ایک اور کاروائی کے دوران پولیس ٹیم نے منشیات فروش ملزم یسین کو قابو کیا جس کے قبضہ سے10لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
سرکل کمالیہ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ وسیم اسلم ایس آئی معہ ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم باسط کو قا بو کیا جس کے قبضہ سے10لیٹر شراب برآمد ہوئی ۔
گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں