عوام کمزور ٹائر والی گاڑیوں پر سفر سے اجتناب کریں ۔موٹروے پولیس سیکٹر ایم4

0
1348

عوام کمزور ٹائر والی گاڑیوں پر سفر سے اجتناب کریں ۔موٹروے پولیس سیکٹر ایم4

پیرمحل (نامہ نگار)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر ایم4 کی جانب سے کمزور ٹائر والی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سیکٹر کمانڈر ایم4 عطاء محمد گجر نے کہا کہ عوام کمزور ٹائر والی گاڑیوں پر سفر سے اجتناب کریں کیونکہ کمزور ٹائر دوران_سفر جان لیوا حادثات کا سبب بن سکتے ہیں اس بابت سیکٹر بھر کے ٹال پلازہ جات پر بریفنگ اینڈ چیکنگ سکواڈ کام کر رہے ہیں کمزور ٹائر والی گاڑیوں کو موٹروے پر سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ گاڑیاں بند کی جائیں گی یا قریبی ٹال پلازہ جات سے ان کو نکال دیا جائے گا عطا محمد گجر نے مزید کہا کہ محفوظ سفر ہماری اولین ذمہ داری ہے اور ہم سب کو اس میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں