نبی آخر الزماں محمد الرسول اللہ ﷺ کا زمانہ سب زمانوں سے افضل ترین زمانہ ہے،آج وقت نے ہمیں آپ ﷺ کے مبارک زمانہ سے دور کر دیا ہے

0
1049

وبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)
نبی آخر الزماں محمد الرسول اللہ ﷺ کا زمانہ سب زمانوں سے افضل ترین زمانہ ہے،آج وقت نے ہمیں آپ ﷺ کے مبارک زمانہ سے دور کر دیا ہے اس دوری کے سبب ہمارے ہر عمل میں انحطاط اس حد تک در آیا ہے کہ ہمارا اظہار محبت عشقِ رسول ﷺ کے دعووں میں رواجات درآئے ہیں،حالانکہ امتی کا رشتہ سب سے اعلی اور افضل ہے جو ہمیں ان حدودو قیود کا درس دیتا ہے جس کا حکم قرآن مجید میں اللہ کریم نے ارشاد فرمایا ہے،ان خیالات کا اظہارشیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان کے امیر عبدالقدیر اعوان نے بعثت رحمت عالم ﷺ کے موقع پر شرکاء سے خطاب،انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہاں خانہ دل پر غور کریں کہ ہم ایک ایک عمل کو آپ ﷺ کے ارشادات کے تناظر میں اختیار کریں،ہماری زندگی کا ایک ایک لمحہ گزر رہا ہے اور ہم اپنی ہمیشہ ہمیشہ کی زندگی کی طرف گامزن ہیں،ختم ِ نبوت ﷺ کے موضوع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دین کے کسی شعبے میں ایک دوسرے سے ضد نہ کی جائے بلکہ اس نازک موضوع پر تعاون کیا جائے ہمارا ایمان ہے کہ امن کی اس عمارت میں آپ ﷺ و ہ آخری اینٹ ہیں جس سے اس عمارت کی تکمیل ہوئی،اب کسی نئے نبی کی ضرورت نہ رہی،بحیثیت مسلمان ہم اپنا نظریہ دین اسلام کے تحت رکھیں گے تو ہمیں اس کی کسی بھی کمی میں وہ درد محسوس ہو گا جو ہمیں عزیز ترین شئے کے نقصان پر ہوتا ہے،آخر میں کیفیات قلبی کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان برکات کا حصول اتنا ہی ضروری ہے جتنا ظاہری علم اور تعلیم کا حاصل کرنا ہے کیونکہ دلوں کی دنیا کو تبدیل کرنے کے لیے ان کیفیات کا حصول لازمی ہے،انہوں نے کہا کہ اس برستی بارش میں اظہار محبت کے لیے اکٹھے ہیں اللہ کریم ہمارا یہ مل بیٹھنا قبول فرمائے جس میں کثیر تعدادخواتین کی بھی ہے، پروگرام کے اختتام میں کثیر تعداد میں لوگوں نے ظاہری بیعت کی اور اجتماعی دعا بھی ہوئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں