وجودہ حکومت نااہلی کی تما م حدیں پار چکی ہے، مہنگائی نے عوام کے منہ سے آخری نوالہ تک چھین لیا

0
824

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)
موجودہ حکومت نااہلی کی تما م حدیں پار چکی ہے، مہنگائی نے عوام کے منہ سے آخری نوالہ تک چھین لیاہے، عوام کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کے دعوے کر نے والوں نے بے لگام مہنگائی کرکے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیاہے،مہنگائی بے روزگاری کے ستائے لوگ خودکشیاں کر نے پر مجبور ہیں،عمران خان نے کہاتھاکہ ہم آئی ایم ایف کے پاس قرضے لینے نہیں جائیں گے،پاکستانی عوام نے اس پر اعتماد کیاتھاکہ یہ ان کا مسیحاآگیا ہے مگرکشکول تونہیں ٹوٹ سکاہر روز آئی ایم ایف سے مزیدقرضے لے کر پاکستان کو ڈبو دیاہے،ان خیالات کا اظہار نیشنل لیبر فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالمجید سالک نے مہنگائی کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر این ایل ایف کے ضلعی صدرصلاح الدین،رکشہ یونین کے چیئرمین اسد طفیل لاہور،ضلعی صدر عبدالجبار بھلر بھی موجود تھے جبکہ این ایل ایف کے سرپرست اعلی ڈاکٹر زاہد ستار نے خصوصی شرکت کی،عبدالمجید سالک نے کہاکہ اس وقت ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کیا جارہاہے جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں عوام مہنگائی کے قہر میں بری طرح سے پھنس چکے ہیں،انہوں نے کہاکہ اگر اپنے اور اپنے ملک کے حالات کو درست کر نا ہے تو اپنے کرداروں سے دو رنگی ختم کردو،اپنے اعمال سے منافقت ختم کر دو،ر اللہ کے دین کے پر قائم ہو جاؤ،انہوں نے کہا کہ جب تک اپنے سسٹم کو ٹھیک نہیں کریں گے اس وقت تک مہنگائی کا طوفان اٹھتارہے گااین ایل ایف کرپشن زدہ لوگوں اور مہنگائی کے خلاف اپنی جدو جہد جاری رکھے گی،آئندہ عام انتخابات میں ایسے کرپٹ حکمرانوں کواپنے ووٹ کی طاقت سے مستردکریں اور عوام کی خدمت کر نے والے حقیقی نمائندوں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے کامیاب کریں تاکہ ملک سے کرپشن،لاقانونیت،بے روز گاری کا خاتمہ کیاجاسکے اور ملک خوشحالی وترقی کی راہ گامزن ہو سکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں