ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے تحصیل آفس میں رجسٹری برانچ کا اچانک دورہ کیا

0
466

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)
ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے تحصیل آفس میں رجسٹری برانچ کا اچانک دورہ کیا،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر احمد بخاری بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنرنے رجسٹری برانچ میں فردملکیت کے حصول اور انتقالات کروانے کے عمل کا جائزہ لیااور اراضی سنٹر میں انتقال اراضی، فرد ملکیت و دیگر معاملات کے سلسلہ میں آنے والے سائلین سے سہولیات بارے دریافت کیااور مختلف کاونٹر ز پر جا کر دفتری ریکارڈ چیک کیا،انہوں نے ہدایت کی کہ افسران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں جبکہ ٹائم ٹیبل کی پابندی ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں اورسائلین کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں