اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے کورونا ویکسی نیشن کی سہولت عوام کی دہلیز تک پہنچانے اور ریڈ مہم کا جائزہ لینے کیلئے سلطان فائونڈیشن اور چک نمبر 299گ ب کا اچانک دورہ کیا

0
701

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے کورونا ویکسی نیشن کی سہولت عوام کی دہلیز تک پہنچانے اور ریڈ مہم کا جائزہ لینے کیلئے سلطان فائونڈیشن اور چک نمبر 299گ ب کا اچانک دورہ کیا اور کورونا ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے ویکسینیشن ٹیموں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اہداف کو ہر صورت پورا کریں ۔ اس ضمن میں سستی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوںنے کہا کہ کورونا ویکسین ریچ ایوری ڈ ور (RED)حکومت کی فرنٹ لائن مہم ہے دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف پوری محنت اور توجہ سے اس مہم میں ویکسی نیشن کے ٹارگٹس کو پور ا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ۔ کورونا ویکسی نیشن کیلئے گھروں کے افراد کو کورونا سے بچا کی ویکسین لگانے کو یقینی بنائیں اورہر ممکن کوشش کی جائے کہ گھر کا کوئی فرد ویکسی نیشن کے عمل سے رہ نہ جائے۔اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے ہدایت کی کہ دور دراز کے علاقوں میں بھر پورانداز میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے مساجد میں کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے اعلانات کروائے جائیں اور تمام کورونا ویکسین ٹیمیں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں