آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

0
801

ٹوبہ ٹیک سنگھ(پیرمحل ڈاٹ نیٹ )آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری گذشتہ روز منعقد ہو ئی ،جس میں اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر مہمان خصوصی ،جبکہ چیئر مین میونسپل کمیٹی میاں شہزاد احمد مہمان اعزاز تھے ، تقریب میں ڈسٹر کٹ ایجو کیشن آفیسر سیکنڈری میاں طاہر محمود ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجو کیشن محمد شریف احرار وائس چیئرمین بلدیہ سعید الرحمن ،سنیئر صحافی میاں عاطف میاںسعید، ڈاکٹر پروفیسر محمد صفدر غازی، محمد شریف احرار اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن، حافظ محمد عباس، تبسم بٹالوی معروف شاعر اور چاروں تحصیلوں سے عہدیداران، ایگزیکٹو ممبران عاطف کسانہ،چوہدری اصغر، چوہدری محمد طارق ،میاں وحید انور کوکب ایڈووکیٹ، احمد مغل ایڈووکیٹ، رائے اسد خاں ، ڈاکٹر محمد سہیل گوندلسمیت ضلع بھر سے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شر کت کی ،اے سی ضحی شاکر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے حکومت کا دست و بازو ہیں ،جو کہ ملک بھر میں تعلیم کی شرح کو 100فیصد بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ،جبکہ ہماری معاشرتی پسماندگی کی بنیادی وجہ بھی تعلیم سے دوری ہے ،ان حالات میں نئی نسل کوعصر حاضر کے جدید تقاضو ںکے مطابق زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی اہم ضرورت ہے ،تاکہ ترقی کی دوڑ میں ہم دیگر اقوام عالم کی صف میں شامل ہو سکیں ،چیئر مین میونسپل کمیٹی میاں شہزاد احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ نجی تعلیمی ادارے نہ صرف ملک سے جہالت کے خاتمہ کے سلسلہ میں اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کر رہے ہیں ،بلکہ یہ امر بھی نہایت خوش آئند ہے کہ ضلع بھر کے متعدد نجی تعلیمی اداروں کے ہو نہار طلبہ و طالبات نے بورڈ کی سطح پر نمایا ں پو زیشنیں حاصل کر کے اپنی علمی قابلیت کا لو ہا منوایا ہے ،جو مذکورہ اداروں کی شاندار تعلیمی کار کر دگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ڈی او ایجو کیشن میاں طاہر محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر تعلیم وتدریس کے فروغ کے سلسلہ میں عمل میں لائے جانے والے انقلابی اقدامات قابل تحسین ہیں،اورحکومت پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں ادبی مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طلبا وطالبات کے لیے کروڑوں روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے، جو وزیر اعلی پنجاب کی علم دوستی کا واضح ثبوت ہے، تاکہ تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات مذکورہ ادبی مقابلہ جات میں اپنی علمی صلاحیتوں کا عملی طور پر مظاہرہ کر سکیں،نو منتخب صدر عثمان حبیب نے کہا کہ ہماری ایسو سی ایشن محکمہ تعلیم کے افسران اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے گی ،اور نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل انتظامیہ سے ملکر حل کر نے کیلئے کو ئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ،اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں شہزاد احمد نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نو منتخب عہدیداروں صدر عثمان حبیب ،جنرل سیکرٹری میاں وقار عظیم ،سرپرست اعلی میاں وحید انور کوکب ایڈووکیٹ،چیئرمین میاں محمد زبیر سمیت دیگر سے حلف لیا ،اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمنائوں کااظہار کیا ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں