پولیس ملازمین کی بچیوں کی شادی کے لیے جہیز فنڈ ، بیوگان کے لیے گزارہ الائونس اورریٹائر پولیس ملازمین میں آخری تنخواہ کے چیک تقسیم

0
739

ڈی پی اوٹو بہ نجیب الرحمان کی جانب سے پولیس ملازمین کی بچیوں کی شادی کے لیے جہیز فنڈ ، بیوگان کے لیے گزارہ الائونس اورریٹائر پولیس ملازمین میں آخری تنخواہ کے چیک تقسیم
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان نے اپنے آفس میں حاضر سروس و ریٹا ئرڈ پولیس افسران و بیوگان میںگزارہ الائونس،کرونا فنڈ،آخری تنخواہ اور جہیز فنڈ کی مد میں7لا کھ93ہزارروپے کے چیک تقسیم کیے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے محکمہ پولیس سے ریٹائر ہونے والے سب انسپکٹر لیاقت علی ،مرحوم اے ایس آئی سرادر محمد،ظفر اقبال،فاروق احمد، مرحوم کنسٹیبل زاہد سلطان، اختر علی، محمد افضل،خالد منصور،طارق محمود،نوشیر علی،وسیم اعجاز،مرحوم ہیڈ کنسٹیبل رفاقت رسول،عابد حسین،ریٹائر کنسٹیبل محمد اشرف، اور مرحوم سٹینو گرافر اختر علی کی بیوگان میں گزارہ الائونس کی مد میں3لاکھ96ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے۔
اس کے ساتھ ساتھ ڈی پی او ٹوبہ نے محکمہ پولیس سے ریٹائر ہونے والے اے ایس آئی اکرام الحق ، ریٹائر ہیڈ کنسٹیبل ارشد اورریٹائر کنسٹیبل سخاوت علی میں ریٹائرمنٹ کے بعد ملنے والی ایک ماہ کی تنخواہ کی مد میں91ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے۔
اس کے علاوہ ڈی پی او ٹو بہ نے مرحوم اے ایس آئی محمد انور،مرحوم کسنٹیبل رشید احمدکی بیوگان اور ریٹائر سب انسپکٹر تاج محمد،ریٹائرڈ کنسٹیبل محمد ارشد اور ریٹائرڈ کنسٹیبل محمد یعقوب میں بچیوں کی شادی کے لیے جہیز فنڈ کی مد میں 1لاکھ 80ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے اس کے علاوہ ڈی پی او ٹوبہ نے حاضر سروس اے ایس آئی ضیاء اللہ،ہیڈ کنسٹیبل معراج دین،ہیڈ کنسٹیبل غلام جعفر،کنسٹیبل طاہر محمود اورPSAآنسہ طارق میں کرونا فنڈ کی مد میں1لاکھ25ہزار روپے کے چیک بھی تقسیم کیے ۔
ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب رائو سردار علی خان کے ویژن کے مطابق ریٹائر و حاضر سروس پولیس ملازمین اور دوران سروس فوت ہو جانے والے افسران و ملازمان کے بیوی بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں