اے ایس آئی محمد رمضان کی ریٹائرمنٹ پر ڈی پی او آفس ٹوبہ میںالوداعی تقریب

0
1089

اے ایس آئی محمد رمضان کی ریٹائرمنٹ پر ڈی پی او آفس ٹوبہ میںالوداعی تقریب
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ) اے ایس آئی محمد رمضان کے محکمہ پولیس سے ریٹائر ہونے پر ڈی پی او آفس ٹوبہ میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ڈی ایس پی آرگنا ئزڈ کرائم ،ڈی ایس پی لیگل،ریڈ ر ٹو ڈی پی او ،پی ایس او ٹو ڈی پی او،پی اے ٹو ڈی پی او ،انچارج سی ڈی یو ،انچارج آئی ٹی ،پی آر او ،انچارج ڈی ایم یو ،آفس سپرنٹنڈنٹ اور اکائونٹنٹ ٹوبہ پولیس بھی موجود تھے۔
ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان نے ریٹائر ہونے وا لے اے ایس آئی محمد رمضان کویادگاری شیلڈ ،تحائف اور پھولوں کے گلدستے دیے اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔
اس موقع پراے ایس آئی محمد رمضان کا کہنا تھا کہ ڈی پی او ٹوبہ سمیت ضلع پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے افسران اور ملازمان نے بہت زیادہ محبت دی محکمہ پولیس کی خوشگوار یادیںمجھے تا حیات یاد رہیں گی۔
واضح رہے محمد رمضان اے ایس آئی محکمہ پولیس میں مورخہ10جولائی 1985کو کنسٹیبل بھرتی ہوئے ۔انہوں نے 36سال محکمہ میں گزارے ۔اس دوران انہوں نے اینٹی کرپشن ،مال خانہ صدر ،انچار ج 15 سمیت ضلع بھر کے تھانہ جات میں اپنی خدمات سرانجام دیں ۔60سال کی عمر مکمل ہونے پر محکمہ پولیس سے بطور اے ایس آئی ریٹا ئر ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں