گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل میں ٹریفک قوانین سے آگاہی اور ٹریفک حادثات میں جانوں کے بچا ئوکے لئے عظیم الشان سیمینار

0
690

پیرمحل (نامہ نگار ) گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل میں ٹریفک قوانین سے آگاہی اور ٹریفک حادثات میں جانوں کے بچا ئوکے لئے عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیاتقریب میں اسسٹنٹ کمشنر رانا غلام مرتضی ڈی ایس پی موٹروے پولیس حمیداللہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی سمینار کاانعقاد نجی تنظیم خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1میںکیا گیا تھاجس میں افسران موٹر وے پولیس، ٹریفک پولیس سکول اساتذہ سیاسی سماجی فلاحی شخصیات سمیت شہریوں اور سینکڑوں طلبا نے شرکت کی سمینار میں طلبہ اور شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد بارے آگاہی دی گئی ڈی ایس پی موٹروے پولیس حمیداللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا روڈ پر سفر کرتے ہوئے روڈز قوانین پر عملدرآمد کریں پاکستان میں ہزاروں کی تعداد میں جانیں ٹریفک حادثات نظر ہو جاتی ہیں حادثات ڈرائیوروں کی لاپرواہی سے ہی پیش آتے ہیں محمود ٹریفک انچارج نے کہا موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں طارق محمود چیئرمین نے کہا موبائل کے لئے کور تو خرید لیا جاتا کے مگر جان بچانے والا ہیلمٹ نہیں لیتے حکومت کو چاہئے کہ اداروں میں ہفتہ وار ٹریفک آگاہی دی جائے : تقریب سے سرپرست اعلیٰ سردار ریاض، چیئرمین طارق محمود ،،سابق تحصیل نائب ناظم ،محمد صدیق پیارا محمود ٹریفک انچارج، چوکی انچارج امداد اسلم سمیت دیگران نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ہیڈ ماسٹر عبدالرزاق ،ماسٹر محمد انجم فوکل پرسن، ، ماسٹر زاہد شریف بھی موجود تھے گذشتہ روز ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے تین حقیقی بھائیوں اور دیگر جانیں گنوانے والوں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں