عجاز عبدالکریم اسسٹنٹ کمشنر کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون قصاب فرو ٹ فروشوں کو ہزارروں روپے کے نقد جرمانے

0
777

پیرمحل ( نامہ نگار )اعجاز عبدالکریم اسسٹنٹ کمشنر کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون قصاب فرو ٹ فروشوں کو ہزارروں روپے کے نقد جرمانے عائداسسٹنٹ کمشنر پیرمحل اعجاز عبدالکریم نے گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے مقررہ قیمتوں سے زائد پر گوشت سبزی فروٹ فروخت کرنے پر دکانداروں کو ہزاروں روپے نقد جرمانے عائد کرکے آئندہ خلاف ورزی پر مقدمات کے اندراج اور سخت کاروائی کا حکم دیا اعجاز عبدالکریم اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ گراں فروشی کی ہرگز اجات نہ دی جائے گی مجوزہ سرکاری قیمت پر عام استعمال کی اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیں گے انہوںنے شہریوں سے اپیل کی کہ زائد قیمت وصول کرنے والے منافع خوروں کی نشاندہی کریں فوری کاروائی ہوگی جبکہ شہریوں کاکہنا ہے کہ پرائس مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر قصا ب جو بڑا گوشت چارسوروپے کی بجائے 600روپے فی کلو جبکہ بڑا گوشت 800روپے کی بجائے 1200روپے فی کلو فروخت کرتے ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے تاکہ حکومتی احکامات پر عملدرا مد ہوتا نظر آئے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں