ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر احمد بخاری کی ٹرنسفری پر ڈپٹی کمشنر آفس کے عملے کی جانب سے ایک الودعی تقریب کا انعقاد

0
887

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر احمد بخاری کی ٹرنسفری پر ڈپٹی کمشنر آفس کے عملے کی جانب سے ایک الودعی تقریب کا انعقاد ڈپٹی کمشنر آفس میں کیاگیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید ،پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعیدی ،اے ڈی سی فنانس احمد جواد ،اسسٹنٹ کمشنرز ضحی شاکر،عرفان ہنجرا،حسن نذیر،غلام مرتضیٰ رانا،اے سی ایچ آر مرحبانعمت ،ایس این اے ناصر محمود چیئرمین بلدیہ میاں شہزاد احمد، مرکزی چیئرمین انجمن تاجران حاجی عبدالحمید سرہندی، صدر انجمن تاجران عامر حنیف ،ضلعی صدر پی ٹی آئی ڈاکٹر وحید اکبر،معروف تاجر راجہ صفدر ،میاں محمد اکرم ،افتخار کسانہ،جمشید گل سمیت سیاسی و سماجی رہنماء بھی موجود تھے۔الودعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر احمد بخاری ایک قابل اور فرض شناس آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک دوست بھی ہیں۔ ا نہوں نے کم مدت میں ریونیو آفیسر کے ساتھ ایک ٹیم کے طور پر ضلع کے اندر انتہائی محنت اور لگن سے سر انجام دیئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایماندار ،فرض شناش ،محنت اور لگن سے فرائض کی ادائیگیاں دینے والے افسران و سٹاف سمیت ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید مدثر احمد بخاری نے کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جو عرصہ میں نے گزارا، اس عرصے میں یہاں کے لوگوں نے جو مجھے عزت دی ہے وہ میں کبھی فرموش نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ انتہائی پر امن ضلع ہے اس ضلع میں امن وامان کیلئے جو کردار یہاں کے علماء ،صحافیوں ، عمائدین، امن کمیٹی نے ادا کیا ہے وہ مثالی ہے۔ انتہائی خوبصورت ضلع ہے اس ضلع کے لوگ اس کی خوبصورتی کو مزید بہتر بنانے کیلئے کام کریں۔میں آج کی اس تقریب میں اپنے تمام اسٹاف سمیت پارلیما نی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعیدی، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور دیگر شرکا کاتہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں میں جہاں بھی رہوں گا میرے دل میں ضلع بھرکے لوگوں کے لیے عزت رہے گی۔تقریب کے احتتام پر تبدیل ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر احمد بخاری کو یاد گاری شیلڈز تحائف اور پھولوں کے گلدستے دیئے اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں