اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر مرحبا نعمت نے کورونا وائرس کے خاتمہ بارے جائزہ اجلاس

0
434

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر مرحبا نعمت نے کورونا وائرس کے خاتمہ کے حوالہ سے ضلع بھر میں جاری ریچ ایوری ڈور کے سلسلہ میں محکمہ صحت کی ویکسی نیشن ٹیموں کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر مرحبا نعمت نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی انسداد کورونا ، ڈینگی اور روبیلا، خسرہ کی حفاظتی ٹیکہ جات مہم کو وسیع پیمانے پر کامیاب بنانے کیلئے ہیلتھ افسران و سٹاف کو ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ عوام میں بھرپور آگاہی کیلئے سیمینار اور واکس منعقد کی جائیں کیونکہ کسی بھی وباکو جڑ سے خاتمہ کیلئے شہریوں کا تعاون نا گزیر ہے۔ تحصیل انتظامیہ دور دراز علاقوں میں جا کر کورونا ویکسی نیشن ٹیموں کی کارکر دگی اور موجودگی کو چیک کریں۔اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر مرحبا نعمت نے کہا کہ ریڈ کمپین میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں کے خلاف ایکشن لیا جائیگا۔ لہذا کورونا ویکسی نیشن ٹیمیں ضلع بھر میں ریچ ایوری ڈور(RED)مہم کے سلسلہ میں پرعزم اور خلوص نیت سے اپنے امورکی انجام دہی میں موثر اور فعال کردار ادا کریں۔ انہوںنے ضلع کی عوام سے اپیل کی کہ وہ ویکسی نیشن ٹیموں سے بھرپور تعاون کی یقینی بنائیں اور نارمل زندگی گزانے کیلئے گھر کے ہر فرد کو ویکسی نیٹ ضرور کروائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں