ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا

0
470

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ہنگامی صورت حال میں اداروں کی صلاحیت کو چیک کرنا اور آپس میں تعاون کو بڑھانا تھا ،فرضی مشق میں پولیس ،ایلیٹ فورس ،سپیشل برانچ ،سی ٹی ڈی ،انٹیلی جنس بیورو ،سکیورٹی اہلکار اور ریسکیو 1122نے حصہ لیا ،مشق کے دوران فرضی دہشت گرد کا حملہ اس کی گرفتار ،عمار ت کا انخلاء اور انسانی جانوں کو ریسکیو کرنے کا عملی مظاہر ہ کیا گیا ، مظاہر ہ میں جیل میں دو دہشت گردوں کے حملے کی فرضی صورتحال پیدا کی جاسکے۔ 12بج کر 30منٹ پر وارڈر نے کنٹرول روم سے واکی ٹاکی کے ذریعے دہشت گردوں کے اچانک حملے سے آگاہ کیا۔سائرن بجانے کے بعد ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا۔تمام جیل کو مکمل لاک آپ کر دینے کے بعد تمام وارڈر اور افسران کی جانب سے مستعدردعمل کا مظاہرہ کیا گیا پولیس وائرلیس کنٹرول اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کنٹرول کو واقعہ کی اطلاع کی گئی۔ڈسٹرکٹ منیجمنٹ کی تمام لاء انفورسمنٹ ایجنسیاں کے اہلکار فوری طور پر جیل پہنچ گئے۔ایلیٹ فورس کے تربیت یافتہ وارڈرز نے جیل کی عمارت کو چاروں اطراف سے گھیر لیا۔تاکہ دہشت گردوں کے حملے کو روکا جا سکے۔ڈسٹرکٹ پولیس کے اہلکار وں نے بھی دہشت گردوں کے خلاف مقابلے میں حصہ لیا۔ایمرجنسی صورتحال سے کامیابی کے ساتھ نبٹا گیا اور دہشت گرد کو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ریسکیو 1122نے فوری طور پر فرضی زخمیوں کو طبی امداد اور ہسپتال شفٹ کیا۔اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ ملک محمد آصف عظیم نے کہا موک ایکسر سائز کے با ر انعقاد کا مقصد اداروں اور ان کے اہلکاروں کی کار کردگی میں بہتری لانا ہے اور اداروں کے درمیان تعاون میں مزید اضافہ کرنا ہوتا ہے ۔انہوں نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایمر جنسی کنٹرول کے محکموں کی طرف سے ایکسر سائز میں حصہ لینے اور بروقت رسپانس پر متعلقہ محکموں کے سربراہان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام نوجوانوں کے جذبہ حب الوطنی اور ملک و قوم کی حفاظت اور اداروں کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے حوصلہ کی بھر پور انداز میں تعریف کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں