ڈاکٹر میاں عارف سلیم عار ف سابق ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں

0
829

پیرمحل ( نامہ نگار ) ڈاکٹر میاں عارف سلیم عار ف سابق ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں تفصیل کے مطابق چوہدری محمد شفیع نمبردار چک نمبر 319گ ب کی زوجہ محترمہ ،سابق ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، سابق پرنسپل ڈی پی ایس سکول ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر میاں عارف سلیم عارف اور میاں ناصر محمود سلیمی.بانی سوشل ویلفیئر سوسائٹی پیرمحل کی والدہ محترمہ بقضائے الہی انتقال کر گئی ہیں مرحومہ کا نماز جنازہ چک نمبر 319گ ب ان کے آبائی گائوں میں اداکی گئی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی فلاحی شخصیات سمیت ہرمکتبہ فکر کے سینکڑوں لوگوںنے شرکت کی مرحومہ کے انتقال پر چوہدری سرور انجم صدر ، رانا محمد اشرف جنرل سیکرٹری ، میاں اسد حفیظ چیئرمین ، اراکین پریس کلب عہدیداران نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت کی لواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعابھی کی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں