سندھلیانوالی شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کمالیہ روڈ عبدالحکیم مین چوک میں متعدد دوکانداروں کو جرمانے اور متعدد کا سامان ضبط کر لیا

0
793

پیرمحل ( نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر اعجاز عبدالکریم کا سندھلیانوالی شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کمالیہ روڈ عبدالحکیم مین چوک میں متعدد دوکانداروں کو جرمانے اور متعدد کا سامان ضبط کر لیا آر ایچ سی ہسپتال سندھلیانوالی اور جوسہ دیہی مرکز کا دورہ ریکارڈ چیک کیا ملازمین کی حاضری اور صفائی کو چیک کیا اعجاز عبدالکریم اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے سندھلیانوالی میں کمالیہ روڈ عبدالحکیم مین چوک میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے روڈ پر موجود سامان کو ہٹا دیا سرکاری فٹ پاتھ پر سامان سجانے اور دوکانوں کے آگے ریڑھیاں لگوانے والے دکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانے عائد کیے آر ایچ سی ہسپتال سندھلیانوالی اور جوسہ دیہی مرکز کا دورہ کرکے ہسپتال میں ان ڈور، آئوٹ ڈور وارڈ سمیت ایمرجنسی اور ادویات کے سٹاک کو چیک کیا ملازمین کی حاضری اور ہسپتال میں صحت صفائی کو چیک کیا جوسہ دیہی مرکز کا دورہ کرکے عوام کو مہیا کی گئی سروسز کا جائز ہ لیتے ہوئے دیہی مرکز میں آنے والے سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات جاری کی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں