اندھا قتل ٹریس آؤٹ،کمسن چرواہے کاقاتل گرفتار

0
786

*تھانہ سٹی ٹوبہ۔ اندھا قتل ٹریس آؤٹ،کم سن چرواہے کاقاتل گرفتار*پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ بحد رقبہ چک نمبر 323ج ب کھال کے نزدیک کم سن بچے کی تشدد شدہ لاش پڑی ہے۔ اس اطلاع پر انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سٹی ٹوبہ و ملازمان پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جس سے اردگرد کے لوگوں سے معلوم ہواکہ یہ لاش محمد عباس ولد محمد طارق قوم اوڈھ سکنہ چک نمبر 322 ج ب کی ہے۔ جس پر فوری مقدمہ نمبر994/21 بجرم/379/34 302ت پ تھانہ سٹی ٹوبہ میں درج رجسٹر کیا گیا۔ ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ سید آصف علی شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ معہ انچارج انویسٹی گیشن و ملازمان پولیس پر مشتمل سپیشل ٹیم نے انتھک محنت اور انٹیلی جنس انفارمیشن کی بنیاد پر کم سن بچے محمد عباس کو قتل کرنے والے ملزم جنید ولد وارث عر ف کالو قوم اوڈھ کو گرفتارکرلیا جس نے دوران انٹیروگیشن محمد عباس کو قتل کرنا تسلیم کیا ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ عباس کے پاس قیمتی بکریاں تھیں جو ملزم کو پسند تھیں جنکو ملزم جنید نے چھیننے پر مزاحمت کے دوران قتل کردیا۔ ملزم کے خلاف ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔1

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں