گوجرہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

0
866

گوجرہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری
2 ملزمان گرفتار ، 1کلو 240گرام چرس ،32لیٹر شراب اور سامان چالو بھٹی برآمد مقدمات درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔
ڈی ایس پی گوجرہ کی سربراہی میں ایس ایچ اوتھانہ نوا ں لاہور وملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے مخبر کی اطلا ع پر کاروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیا ت فروش ملزم آصف کو قابو کیا جس کے قبضہ سے1کلو 240گرام چرس برآمد ہوئی ۔
دوسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے شرا ب فروخت کرنے والے ملزم عرفان کو قابو کیا جس کے قبضہ سے32لیٹر شراب اور سامان چالو بھٹی برآمد ہوا۔گرفتار دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں