کسان اور تاجر ملکی ترقی کے لازم ملزوم ہے ذخیرہ اندوزی کی آڑ میں کسانوں کو قطاروں میں کھڑا کرکے تذلیل کا سلسلہ بند کیاجائے

0
1035

پیرمحل ( نامہ نگار ) کسان اور تاجر ملکی ترقی کے لازم ملزوم ہے ذخیرہ اندوزی کی آڑ میں کسانوں کو قطاروں میں کھڑا کرکے تذلیل کا سلسلہ بند کیاجائے ان خیالات کا اظہار ممتازدولتانہ صوبائی صدر پنجاب کاشتکارفائونڈیشن نے ریسٹ ہائوس پیرمحل منعقدہ کسانوں کے سمینار کے شرکاء سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کاشتکار فائونڈیشن کے پلیٹ فارم کے لیے کوشاں ہے جعلی کھاد ، زرعی ادویات اور ذخیرہ اندوزی کے ذریعے کسانوں کا استحصال کرنے والوں اور ملکی معیثت کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف مہم کا آغاز کردیا ہے کاشتکارفائونڈیشن کی نشاندہی پر تحصیل انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر ، محکمہ زراعت دیگر مجاز اداروں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف متحرک ہے مگر تاجروں کو چاہیے کہ کسان جوان تاجروں کی روزی کا وسیلہ ہے ان کو قطاروں میں کھڑاکرکے کھاد رزرعی ادویات خریدنے پر مجبور نہ کریں نہ ہی ان کی تذلیل کریں ، کسان اپنے حقوق کے تحفظ کے متحد ہے انہوںنے کہا وفاقی صوبائی حکومت کی طرف سے شوگر ملز کو گنا کی بروقت خریداری کرنے اور نقد ادائیگیاں کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں موجودہ حکومت نے کسانوں کے کافی مطالبات پر عملدرآمد کروایا ہے مگر کسانوں کو زرعی محاصل کھادیں زرعی ادویات اور بجلی بھی مناسب قیمت پر فراہم کرنے کے لیے بروقت اقدامات کیے جائیں اس موقع پر سمینار سے ریٹائرڈ میجر احمد نواز ضلعی نائب صدر پی ٹی آئی ،حاجی شفقت رسول ، چوہدری محمد اکرم اسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ، محمد طارق زراعت آفیسر ،رائومظہر چاند ضلعی ایڈیشنل سیکرٹری نے بھی خطاب کیا ریٹائرڈ میجر احمد نواز ضلعی نائب صدر پی ٹی آئی نے ایم این اے کے وعدہ کرنے کے باوجود سمینار میں شرکت نہ کرنے پر افسوس کا اظہاربھی کیا اس موقع پر،سردار رفیق گجر ضلعی فنانس سیکرٹری ،نوید اکبر ،طارق گجر ضلعی سینئر نائب صدر ،قیوم نمبردار ،مہرمشتاق سینئر رہنما،محمود طارق نمبردار ، مہر عبدالوحید سیکرٹری فنانس ، عقیل خان ضلعی جنرل سیکرٹری ، سید طاہر رضا شاہ ضلعی صدر سمیت علاقہ بھر کے سینکڑوں کاشتکاران نے سمینار میں شرکت محکمہ زراعت کے افسران ملازمین نے سمینار میں کسان کارڑز کا بھی اجرا کیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں