ریسکیو1122آفس میںکرسمس ڈے کے حوالہ سے کیک کاٹنے کی تقریب

0
349

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ریسکیو1122آفس میںکرسمس ڈے کے حوالہ سے کیک کاٹنے کی تقریب
کرسمس کی خوشیوں میںہم اپنے مسیحی بھائیوں کے ساتھ ہے
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیرتفصیلات کے مطابق( )ریسکیو1122ٹوبہ ٹیک سنگھ آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیرکی زیر نگرانی کرسمس ڈے کے حوالہ سے کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میںریسکیو1122کے مسیحی سٹاف بابر،صابر،یوحنا ، اشرف اور کور سیکرٹری دی سالویشن آرمی چرچ عظیم اخترنے شرکت کی ۔اس کے ساتھ ساتھ ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرمحمد مُرسلین،کنٹرول روم انچارج اخلاق احمد فاروقی،اسٹیشن کوارڈینیٹرشبیر بدر،ٹرانسپورٹ مینٹینس انچارج وحید انور،اکاونٹ آفیسر محمد فرحان،ایڈمن سٹاف،کنٹرول روم سٹاف،فی میل سٹاف، شفٹ انچارجزاورلیڈ فائر ریسکیورز بھی موجودتھے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیرنے ریسکیو 1122کے مسیحی سٹاف کے ساتھ مل کر کرسمس کیک کاٹا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کی خوشیوں میںہم اپنے مسیحی بھائیوں کے ساتھ ہے۔اس موقع پرریسکیو 1122کے مسیحی سٹاف نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیراور ریسکیو سٹاف کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اُن کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔تقریب میں ریسکیو 1122کے مسیحی سٹاف میں کرسمس کی خوشیوں کے حوالہ سے تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی وسلامتی کے لئے دعا بھی مانگی گئیـ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں