شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک

0
759

ٹوبہ ٹیک سنگھ( ) شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی خصوصی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے اوکال والا روڈ پرگنج شکر پارک کی تزئین وآرائش اور ریلوے لائن کے ساتھ صفائی ستھرائی کے حوالے سے دورہ کیا۔اس صفائی کے عمل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایکسین بلدیہ چوہدری شبیر حسین اور بلدیہ عملہ بھی موجود تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تزئین آرائش کے حوالے سے پارک میں سٹنگ ایریاز میں لگائے گئے بینچز پر رنگ و روغن کروانے ،واکنگ ٹریکس اور لائٹس کو درست کرنے،کینٹین ، واش روم اور کناپیز کو صاف ستھرا رکھنے اور مانومنٹ کو تنصیب کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ زرخیز سبزے کے حوالے سے پنجاب کا بڑا خوبصورت شہر ہے اور اس شہر کے پارکوں کی خوبصورتی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں تا کہ عوام الناس صحت مندانہ سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں