نوجوان کنویں میں دب کر جاںبحق، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاویدکا اہل خانہ سے اظہار تعزیت

0
606

پیرمحل ( نامہ نگار ) ٹیوب ویل کے کنواں سے اینٹیں نکالتے ہوئے دیوار گرنے سے نوجوان کنویں میں دب کر جاںبحق، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاویدکا اہل خانہ سے اظہار تعزیت تفصیل کے مطابق چک نمبر 685/26 گ ب کا رہائشی نوجوان محمد حمزہ ولد محمد شفیق چک نمبر 675/16 میں پرانے کنویں سے اینٹیں نکال رہا تھا، کہ کنواں کی دیوار گرنے سے نوجوان مٹی کے ڈھیر کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگیا ریسکیو 1122 اور عملہ میونسپل کمیٹی پیرمحل کے اہلکاروں نے اسسٹنٹ کمشنر اعجاز عبدالکریم کی نگرانی میں کرین کے ذریعے مٹی ہٹاکر محمد حمزہ کی نعش کو منوں مٹی تلے سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردیا ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر اعجاز عبدالکریم ، چوہدری محمد اسلم تحصیلدار کے ہمراہ متوفی کے چک 685/26گ ب گئے اور اہل خانہ سے تعزیت کی اور حکومت پنجاب کی طرف سے مالی امداد دلوانے کا وعدہ بھی کیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں