کرسمس کے موقع پرڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحما ن کا اہم مسیحی عبادت گاہوں کا وزٹ

0
498

کرسمس کے موقع پرڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحما ن کا اہم مسیحی عبادت گاہوں کا وزٹ
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان نے کیتھولک چرچ وریام روڈ علاقہ تھانہ سٹی ٹوبہ،چر چ آ ف پاکستان نز د میونسپل کمیٹی علاقہ سٹی ٹوبہ ،دی کیتھو لک چرچ کرسیچین کالونی علاقہ تھانہ سٹی کمالیہ ،دی سالویشن چرچ علا قہ تھانہ سٹی کمالیہ اور مشن چرچ کچہ گوجرہ چوک اور چک نمبر424ج ب علاقہ تھانہ صدر گوجرہ میں مسیحی عبادت گاہوں اور لگائے گئے کرسمس بازار کا وزٹ کیا اور کیے گئے سیکورٹی انتظامات کو چیک کیا ۔
اس موقع پرسرکل افسران اورایس ایچ اور صاحبان کو ہدایات دیتے ہوئے ڈی پی او ٹوبہ نے کہا کہ مسیحی عبادت گاہوں اور کرسمس بازاروں پر لگائی گئی ڈیوٹی کو بار بار چیک کریںاور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی شخص بغیر تلاشی کسی بھی چرچ یا کرسمس بازار میں داخل نہ ہونے پائے تمام شرکاء کے منتشر ہونے تک ڈیوٹی اپنے اپنے پوائنٹ پر الرٹ رہے خاص طور پر چھت ڈیوٹی کو موثر بنایا جائے ارد گرد کے حالات پر کڑی نظر رکھی جائے تا کہ کسی قسم کی دہشت گردی،شر پسندی اور فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کی بر وقت بیخ کنی کی جاسکے۔
اس موقع پر ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم سب مسیحی بھا ئیوں کی کرسمس کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں ضلع بھر میں 89،چرچ ومقامات ہیں جہاں مسیحی برادری کرسمس کے موقع پر اپنی عبادت کر رہے ہیںاور اسکے ساتھ ساتھ ضلع بھر کے پارکس میں بھی تمام مقامات پر ٹوبہ پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ضلع بھر میں5مقامات پر کرسمس بازار لگائے گئے ہیں جن پر ضلع پولیس کے ملازمان،ٹریفک سٹاف اور عورتوں کی شرکت کے حوالہ سے لیڈیز پولیس کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے۔ڈی پی او ٹوبہ نے ضلع بھر کے افسران و ملازمان کو کرسمس کے موقع پر چوکس و چوکنا ہو کر ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں