با بائے قوم قائد اعظم ڈے کے موقع پر ڈو یثز نل پبلک سکول میں تقریب

0
451

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان اور ڈی سی ٹوبہ عمر جاوید کی زیر صدارت ڈ ی پی ایس سکول ٹوبہ ٹیک سنگھ میں یوم بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب کی مہمان خصوصی ا یم پی اے سعید احمد سعیدی، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر چوھدری محمد اشفاق سمیت سیاسی و سماجی شخصیت نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے کیا گیا۔
ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان نے قائد اعظم ڈے کے حوالہ سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے قائدین کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔آج کا دن منانے کا مقصد ہے کہ ان کی تعلیمات کو عام کیا جائے۔ تاکہ نوجوان نسل ان کے رول ماڈل کو اپناتے ہوئے پاکستان میں مثبت تبدیلی لانے کا سبب بنے ۔آج کشمیر کی صورتحال دیکھ کر ہمیں یقین ہو گیا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے بر صغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کے حصول کا فیصلہ بلکل درست کیا تھا۔
ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے خطاب میں کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان بنا کر ان مٹ نقوش چھوڑ کر گئے ہیں۔ قائداعظم محمد جناح نے ہمارے لئے دن رات کی مسلسل محنت سے پاکستان حاصل کیا۔
ایم پی اے سعید احمد سعیدی نے کہا کہ ہم قائد اعظم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر حکومت پاکستان کے ویژن کے مطابق ملک میں مثبت تبدیلی لانے کا سبب بن سکتے ہیں۔
چوھدری محمد اشفاق نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی تمام زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔آخر میں پاکستان کی سلامتی ، امن اور خوشخالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں