سالانہ کارکردگی ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس

0
712

سالانہ کارکردگی ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس سال2021
ضلع پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ نے سال2021ء کے دوران ضلع بھر میں9851 مقدمات درج کیے جن میں14537ملزمان کوگرفتار کر کے107434810روپے کی ریکو ری کی گئی جبکہ ضلع بھر میں2229مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے،اس طرح556عدالتی مفروران کو پابندسلاسل کیا گیا،ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ کے674مقدمات درج کرتے ہوئے اسی تعداد میںملزمان گرفتار کیے گئے،جن میں ) بندوقیں= (99 (پسٹل(503= )رائفل54=)(کلاشنکوف14) (خنجر05=)(ریوالور06=)(کاربین05=) (رائوند4276=) برآمد کیے گئے ہیں،منشیات کے712مقدمات درج کئے گئے ،ملزمان کے قبضہ سے(7.50من چرس)، (7.587 کلوگرام ہیروئن) ،(16723لیٹر شراب) ،(چالو بھٹی24)،(کچی شراب3191لیٹر) ،(بھنگ202.200کلو گرام) ،(بھکی11.250کلو گرام )اور(4.790کلوگرام افیون ) برآمد ہوئی۔ جواء کے97 مقدمات میں305ملزمان کو گرفتار کیاگیا جن کے قبضہ سے669870روپے ریکوری ہوئی۔
ٹوبہ پولیس نے گزشتہ ماہ454مقدمات میں ملوث67گینگزکے212ارکان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے(78بکرے بکریاں،5بھینس معہ 4کٹے ،4گائے معہ3 بچھڑے،02 بیل، 121موٹر سائیکل ،03ٹرانسفارمر بجلی ، 40ٹرانسفارمر کوائلز، طلائی زیورات، سعودی ریال، 2رکشہ،2 بندوق،03 رائفل ،67پسٹل، 241 گولیاں وکارتوس، موبائل فون، نقدی اور گھریلو سامان وغیرہ) برآمدکیں۔
ضلع بھر میں2021میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت1049مقدمات درج کیے گئے۔
سال 2021کے دروانضلع بھر میں385سرچ آپریشنزکے دوران16779افراد کی تصدیق کی گئی۔
ٹوبہ پولیس کی جرائم کے خلاف پالیسیوں کی بدولت نہ صرف کرائم میں کمی واقع ہوئی ہے بلکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضاء کو بھی فروغ ملا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں