ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے صدر بار ایسوسی ایشن حاجی اختر رسول کی قیادت میں بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات

0
945

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے صدر بار ایسوسی ایشن حاجی اختر رسول کی قیادت میں بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات کی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو ، سابق صدر بار راجہ خالد محمود ودیگر وکلا صاحبان بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ وکلا کمیونٹی مظلوم کو انصاف کی فراہمی کے لئے بہترین کردار ادا کر رہی ہے ضلعی انتظامیہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے تعاون پر مشکور ہے۔صدر بار ایسوسی ایشن حاجی احتر رسول ایڈووکیٹ کی وکلا کمیونٹی کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اس موقع پر صدر بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ سرکاری دفاتروں اور ریونیو عدالتوں میں آنے والے وکلا کے ساتھ عزت اور احترام سے پیش آنے پر ضلعی انتظامیہ کے مشکور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کچہری میں ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر کروانے اور ضلع کچہری میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں