کاشتکار فائونڈیشن پنجاب کے عہدیداران کی مہرممتازدولتانہ صدرپنجاب کاشتکارفائونڈیشن کی رہائش گاہ پرمیٹنگ کمالیہ گوجرہ ٹوبہ کسان رہنمائوں نے شرکت کی

0
757

پیرمحل( نامہ نگار)کاشتکار فائونڈیشن پنجاب کے عہدیداران کی مہرممتازدولتانہ صدرپنجاب کاشتکارفائونڈیشن کی رہائش گاہ پرمیٹنگ کمالیہ گوجرہ ٹوبہ کسان رہنمائوں نے شرکت کی کسان رہنمائوں نے کھاد مافیا کے خلاف ڈپٹی کمشنر ٹوبہ اور وزیراعلی پنجاب شکایت سیل کو کسانوں کے مطالبات پر ارسال کردیے عہدیداران نے کہا کہ اگر کھاد مافیا کے خلاف فوری کاروائی نہ کی گئی تو کاشتکار فائونڈیشن ڈپٹی کمشنر آفس کا گھیرا ئوکرنے پر مجبور ہو جائے گی کسان زمیندار کی تذلیل کی جارہی کھاد مافیا افسران کی ملی بھگت سے دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں کھاد کے مصنوعی بحران سے گندم کی پیداوار شدید متاثر ہو رہی ہے پیداوار میں کمی کے باعث آٹے کا بحران پیدا ہو گا اور قحط پڑنے کا خدشہ ہے جائے گا عوام سخت مشکلات کا شکار ہوگی انہوںنے کہا کھاد ڈیلر اتنے بااثر ہیں کہ سرکاری مشینری نے بے بسی کی وجہ سے ملی بھگت کررکھی ہے کسانوں کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ فوری طور پرکھاد کے مصنوعی بحران کا خاتمہ کرے،کسانوں کو سابقہ گردآوری یا موجودہ ڈیجیٹل گرداوری کی بنیاد پر کھاد کاحصول ممکن بنایا جاے،کھاد مافیا کے ہاتھوں کسانوں کی تذلیل کی بند کی جائے کھاد کی تقسیم کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے سرکاری ریسٹ ہائوس میں کھاد سیل کروائی جائے جس میں کاشتکاروں کی نمائندگی ہونی چاہیے کھاد مافیا کے خلاف ہونے والی کارروائی کے بار ے کاشتکاروں کو آگاہ کیا جائے اورموجودہ پنجاب گورنمنٹ کے منظور شدہ آرڈیننس کے مطابق سزائوں کا تعین کیاجاے اگر محکمانہ غفلت میں افسران ملوث پائے جائیں تو انہیں قرار واقع سزادی جائے اس موقع پر مہر ممتاز دولتانہ صدر کاشتکار فانڈئویشن پنجاب،سید طاہر رضا شاہ،مہر عامر ہراج، راومظہراقبال چاند،سردار نوبہار خان گادھی،چوہدری عمران، عقیل احمد خان بلوچ،مہر وحید ،سید غلام عباس شاہ، چوہدری بابر حسین،سردار رفیق گجر،مہر برکت نوناری، محمد اکمل شہزاد ،رانا طارق خان، عبدالغفار چشتی، مہر ناصر ،گلشن جرولہ،محمد رمضان، عمران رضا، عون عباس،غلام رسول،حافظ احسن اور محمد شفیق سردار رفیق گجر سمیت دیگران نے شرکت کی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں