سرکل گوجرہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

0
732

سرکل گوجرہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری
03منشیات فروشوںسمیت06ملزمان گرفتار230لیٹر شراب،1کلو 280گرام چرس
اسلحہ ناجائز2پسٹل 30بور،1پمپ ایکشن برآمدمقدمات درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔
ڈی ایس پی گوجرہ کی سربراہی میں ایس ایچ اوتھانہ سٹی گوجرہ وملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے مخبر کی اطلا ع پر کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزم سفیان کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 1پمپ ایکشن معہ کارتوس برآمد ہوئے ۔
اسی طرح ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ وملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے مخبر کی اطلا ع پر کاروائی کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتا ر کیا جن کے قبضہ سے مجوعی طور پر 230لیٹر شرا ب1کلو 280گرام چرس،اسلحہ ناجائز 2پسٹل 30بور،1پمپ ایکشن برآمد ہوا ۔پہلی کاروائی میں پولیس ٹیم نے بد نام زمانہ منشیا ت فروش ملزمان سلیم مسیح اور جانس مسیح کو قابو کیا جن کے قبضہ سے 230لیٹر شراب برآمد ہوئی ۔دوسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروخت کرنے والے ملزم نواز کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 1280گرام چر س برآمد ہوئی۔
تیسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے اسلحہ ناجائز کی نمائش کرنے والے 2ملزمان ارمان اور سجاول کو قابو کیا جن کے قبضہ سے 02پسٹل 30بور معہ گولیا ں برآمد ہوئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں